مولانا کے اس انکشاف نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات، نا اہلی اور سزاؤں کی اصلیت ایک بار پھر عیاں کر دی ہے۔ آخر یہ کھیل کب تک جاری رہے گا؟
محترمہ مریم نواز نے کہا کہ سب جانتے تو تھے ہی، مگر اس تازہ ترین انکشاف سے اس بات پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی کہ نواز شریف کی برطرفی، نااہلی، تضحیک اور سزا ناقابلِ تردید حقیقت اور ایک ہی سازش کا حصہ ہیں۔ نواز شریف سزا یافتہ نہیں انتقام یافتہ ہیں۔
نواز شریف کے لیے اللّہ کافی ہے!
سب جانتے تو تھے ہی، مگر اس تازہ ترین انکشاف سے اس بات پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی کہ نواز شریف کی برطرفی، نااہلی، تضحیک اور سزا ناقابلِ تردید حقیقت اور ایک ہی سازش کا حصہ ہیں۔ نواز شریف سزا یافتہ نہیں انتقام یافتہ ہیں۔
نواز شریف کے لیے اللّہ کافی ہے! pic.twitter.com/dhLesBpQto— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 25, 2020
مولانا عبدالغفور حیدری نے انکشاف کیا ہے کہ جب آزادی مارچ ہو رہا تھا، تب جنرل باجوہ نے مولانا فضل الرحمن کو بلایا اور کہا کہ آپ یہاں آزادی مارچ نہ کریں، اور ہم جو نواز شریف کے خلاف کر رہے ہیں اس میں مداخلت نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا مہربانی کریں مولانا صاحب عمران خان کو چلنے دیں، تو ہم نے کہا کہ آپ مہربانی کرکے اس کی پشت پناہی چھوڑ دیں اس نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
لیکن وہ کہتے رہے کہ عمران ہمارا بندہ ہے
JUIF’s Maulana Abdul Ghafoor Haideri claims the army chief invited party leaders to meet and asked JUIF to call off its Azadi March: “Don’t interfere in what we are doing with Nawaz Sharif.” pic.twitter.com/T1wiweC03U
— Amber Rahim Shamsi (@AmberRShamsi) September 24, 2020
مولانا عبدالغفور حیدری کے انکشافات نے بتا دیا کہ نواز شریف بے گناہ ہے
مولانا نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم ہمیں بلائے بھی خود اور بلیک میل بھی کرے، اور ایک لوٹے شیخ رشید کےذریعے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالیں یہ ٹھیک نہیں۔ ہمیں ملنے کےلئے بلایا گیا اورکہا گیا کہ آزادی مارچ نہ کریں اور نوازشریف کےخلاف جو ہم کررہے ہیں اس میں انٹرفیئر نہ کریں۔
جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم ھمیں بلائے بھی خود اور بلیک میل بھی کرے،اور ایک لوٹے شیخ رشید کےذریعے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالیں یہ ٹھیک نہیں.ھمیں ملنے کےلئے بلایا گیا اور کہاگیا کہ آزادی مارچ نہ کریں اور نوازشریف کےخلاف جو ھم کررھے اس میں انٹرفیئر نہ کریں.عبدالغفور حیدری pic.twitter.com/tJHdtljzpI
— صحرانورد (@Aadiiroy) September 24, 2020
سلیم بخاری نے کہا کہ جو ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ فوج کا سیاسی معاملوں میں عمل دخل نہیں وہ شیخ رشید نے ثابت کر دیا ہے، یوں لگ رہا ہے ملک کا نظام فوج چلا رہی ہے۔