مریم نوازایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ یہ نواز شریف اور کلثوم نواز شریف کی بیٹی ہیں۔

مریم لاہور کے امیر شریف خاندان میں پیدا ہوئیں، مریم نواز نے انگریزی ادب میں جامعہ پنجاب سے ڈگری لی۔ مریم نے ابتدائی طور پر 2012ء میں خاندان کے رفاہی ونگ میں کام کا آغاز کیا، مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان کے عام انتخابات 2013ء کے دوران میں لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر میں اپنے والد کے تیسرے غیر مسلسل انتخابات کے بعد، مریم کو 22 نومبر 2013ء کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کرسی نشین مقرر کیا گيا، تاہم عدالت عالیہ لاہور میں اس فیصلے پر درخواست کے بعد مریم نواز نے 13 نومبر 2014ء کو استعفی دے دیا۔

خاندان اور تعلیم

مریم نواز شریف کی پیدائش لاہور، پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ مریم، نواز شریف اور کلثوم نواز شریف کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد، نواز شریف، تین بار وزیر اعظم پاکستان رہ چُکے ہیں۔ مریم نواز کے دو بھائی، حسین اور حسن نواز اور ایک بہن، عاصمہ ہے۔ ان کے دادا، میاں محمد شریف، ایک صنعت کار اور اتفاق گروپ کے بانی تھے، جبکہ پرنانا، گاما پہلوان (پیدائشی نام غلام محمد)، ایک پہلوان تھے۔ ننھیال اور ددھیال دونوں امرتسر سے تھے، جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے۔ شہباز شریف، موجودہ اپوزیشن لیڈر، ان کے چچا ہیں اور حمزہ شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب، چچا زاد۔ مصنفہ تہمینہ درانی، مریم نواز کی چچی ہیں۔

سیاسی زندگی

سیاست میں آنے سے پیشتر، مریم نواز خاندان کی رفاہی تنظیم کے انتظام میں شامل رہیں اور شریف ٹرسٹ، شریف میڈیکل سٹی اور شریف تعلیمی اداروں کی سربراہ رہیں۔

دو ہزار بارہ میں، مریم سیاست کی طرف آئیں اور 2013ء کے پاکستان کے عام انتخابت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی اور ان کی کارکردگی کو سراہا گيا۔ مریم کو نواز شریف کا ظاہری وارث اور مسلم لیگ ن کا نیا رہنما سمجھا جانے لگا ہے۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی شادی

3.5 8 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
3 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Muhammad Hassan
Muhammad Hassan
4 years ago

Allah Pak aap ko lambi zindgi, seht slamti,aur tandrusti ata farmae
Aap mere leader ke awaaz ho

shahzad ahmad
3 years ago

Maryan Nawaz ap ny jitny be jadojahat ki hai us ki tarif karna kam hu ga you the best leader ap jaisy leader k sth huna mary lie fahar ke bat hai ap ko swabi ka be visity karna chaye

Nazim
Nazim
9 months ago

may Allah bless you always

3
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x