مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔
تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔
اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو!
چپ کر کے بیٹھ جاؤ!#عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے اور عدلیہ میں انکی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کررہے ہو۔ انشاء اللّہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
And let's not forget to thank all those for this mayhem who handpicked and fed you for four years, as well as the remnants of their influence in the judiciary that you are now banking on. Won’t let that happen Insha’Allah. #عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی https://t.co/lRXe2qiQqf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے، عمران خان نے پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، معیشت کیلئے قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی۔