مریم نواز نے کہا کہ پہلے جعلی خط آیااسکی موت ہوگئی پھر بین الاقوامی سازش آگئی وہ پٹ گئی تونیا جھوٹ گھڑ کر لے آیامیری جان کو خطرہ ہے انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تم حکومت میں عوام پر قیامت توڑتے رہے تب تک نہ کوئی خط نہ سازش نہ جان کو خطرہ آج جب عوام اس سے رپورٹ کارڈ مانگتی ہے توخالی ہونے کیوجہ سے بہانے بہازیاں کررہا ہے۔
عمران خان اللہ کرے کہ تم زندہ رہو تاکہ تم نواز شریف کی کامیابیاں دیکھواور دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہو۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ یہ جھوٹا شخص اپنے جھوٹوں کی تمام حدود پار کر گیا ہے آج کہتا ہے کہ کھانے میں ایسا زہر ملایا جاتا ہے جس سے بندہ مر جاتا ہے عمران خان تم بتاو تم نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کونسا کھانا دیا کہ ہی ایک رات میں ہی وہ اتنا بیمار ہوگیا کہ وہ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ آج عمران خان کوڈالر بڑھتا یاد آگیا لیکن پچھلے چار برس میں اسکا ضمیر کدھر سویا ہوا تھا انہوں نے اس موقع پرپاکستانیوں کو کہا کہ مبارک ہو عمران خان کا ضمیر جو چار برس سے کمبل لیکر سویا ہوا تھا وہ جاگ گیا ہے اور یہ مہنگائی اور ڈالر کی قیمت اوپر جانے بارے باتیں کرنے لگ گیا ہے اسکی یاداشت واپس آگئی ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو نہیں پتہ کہ جب یہ کہتا ہے مہنگائی ہوگئی ڈالر اوپر چلا گیا معیشت تباہ ہوگئی تو یہ اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کرتا ہے سوال چار برس رہنے والے حکمران سے ہوگا جس نے یہ سب کچھ کیا نہ کہ ابھی چار ہفتے قبل آنیوالوں سے ہوگا۔
عمران نیازی پاکستان کی معیشت کو جاتے جاتے وینٹی لیٹر پر ڈال گیا ہے اگر عمران خان کی کوشش ہے کہ اپنی بدترین کی کارکردگی کو ن لیگ کے سر ڈال جائیگا تو ایسا ہم ہونے نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے ہیں تو اسکا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ اس نے نہیں بالکہ اسٹیبلشمنٹ نے اسکے نمبر بلاک کردیے ہیں یہ جب فون کرتا ہے تو فون کرنے پر آگے سے آواز آتی ہے آپکو مطلوبہ سہولت میسر نہیں عوام سے جاکر ووٹ مانگے گا تو آواز آئیگی رانگ نمبراگراتنا ہی الیکشن کا شوق تھا تو بجائے اتحادیوں کی منت کرنے کے خود ہی اسمبلی توڑ کر الیکشن کال کردیتے۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ اب الیکشن ان شا اللہ تب ہونگے جب ہمارا قائد نواز شریف فیصلہ کریگا نواز شریف جہاں بھی ہو چاہے جیل میں یا باہر یا لندن میں پاکستان کی سیاست کا محور ہمیشہ نواز شریف ہی ہوتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شرم کرو عمران خان! تم وہ شخص ہو جو کہتا ہے اگر مجھے اقتدار سے نکالا ہے تو پاکستان پر ایٹم بم پھینک دو لیکن تم یاد رکھو پاکستان ان شااللہ سلامت رہیگا تاقیامت رہیگا جب تک پاکستان کے پاس نواز شریف جیسے حکمران موجود ہیں پاکستان کو آنچ نہیں آسکتی اسکی سلامتی پرعمران خان جیسے ہزاروں سازشی قربان۔