صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف انہوں نے کہاہے کہ میں نے اپنے دور میں کئی سو ارب روپے بچائے ہیں. قومی خزانے کو آج تک نقصان نہیں پہنچایا.میں پاکستان کے اندر اربوں روپے کی سرمایہ کاری لے کر آیا ہوں.
نیب 132دن الٹا لٹک گیا میرا میڈیا ٹرائل کیا گیا لیکن ایک پیسے کی کوئی کرپشن ثابت نہ ہوئی
میں اللہ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قسم کھاتا ہوں کبھی عوام کے پیسے کو نقصان نہیں پہنچایا
انہوں نے مزید کہا کہ میں 12سال وزیراعلیٰ رہا آج تک سرکاری خزانے سے تنخواہ نہیں لی.اور تمام غیر ملکی دوروں کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے