اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو
تُمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
یوم دفاع پاکستان پہ محترمہ مریم نواز نے کہا کہ آج کا دن، عظیم ماوں اور ان کے لیفٹینینٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام جنہوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس وطن پر آنچ نا آنے دی۔ آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے۔ ہم سب کا آپ کو سلام
آج کا دن، عظیم ماوں اور ان کے لیفٹینینٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام جنہوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس وطن پر آنچ نا آنے دی۔ آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے۔ ہم سب کا آپ کو سلام 🇵🇰#6September pic.twitter.com/esRDkWOyJZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 6, 2020
زندہ قومیں ایسے دنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اس دن کا مقصد صرف ان شہیدوں کو یاد کرنا ہی نہیں ہوتا جنہوں نے اپنا کل ہماری آنے والی نسلوں اور ہمارے آج کے لیے قربان کر دیا۔ ستمبر کی جنگ پاکستانی قوم کے لیے وقار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے۔ دفاع پاکستان قوم میں جہاں ایک نئی امنگ پیدا کرتا ہے دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتنی ہی مضبوط اور فخر محسوس کرتی ہے۔
آج 6 ستمبر کو پاکستان کے 22 کروڑ عوام یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے اْن قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ماہ ستمبر میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیا۔