پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ عزت دار بیٹی اور اس کے بچوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہو گئی، یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کاسانحہ ہے۔
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک کی آبرو کا تقاضا ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت سزا پائیں۔
“پاکستان کی ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگرگوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی ہے۔” محمد نواز شریف pic.twitter.com/kCzpsrFLK3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 11, 2020
مریم نواز نے اس دل خراش واقعے پہ کہا کہ موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے۔ اس وحشیانہ کاروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے۔ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔
یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بے حرمتی کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے۔ اس وحشیانہ کاروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر نشان عبرت بنانا لازم ہے۔ یہ معمولی واقعہ نہیں ہے۔
یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقدار میں پستی کا مقابلہ کرنا بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 10, 2020
شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ موٹروے جو محفوظ سفر کی علامت سمجھی جاتی تھی، وہ اتنی غیرمحفوظ کس کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی؟ قانون نافذ کرنے والےادارے مل کرمجرموں کو پکڑیں اورمتاثرہ خاندان کوانصاف دلائیں تاکہ نظام پر عوام کا کچھ تو اعتماد بحال ہو۔متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی تک ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلاتے ہیں
موٹروے جو محفوظ سفر کی علامتسمجھی جاتی تھی، وہ اتنی غیرمحفوظ کس کی نااہلی کی وجہ سے ہوئی؟ قانون نافذ کرنے والےادارے مل کرمجرموں کو پکڑیں اورمتاثرہ خاندان کوانصاف دلائیں تاکہ نظام پر عوام کا کچھ تو اعتماد بحال ہو۔متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی تک ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلاتے ہیں https://t.co/3tIe7PrgDF
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 10, 2020