مسلم لیگ ن کی جانب سے “شیر جوان” فورس بنانے کا اعلان
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مرکزی رہنما مریم نواز “شیر جوان” فورس کی تشکیل کے لیے کالجز یونیورسٹیز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔
اس سلسلے میں محترمہ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل انشاءاللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ آپ کی تحریک ہے۔آپ جو قوم کا بازو،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔
کل آپ کے بڑے قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے، آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے اٹھیےاپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے
آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے
اٹھیےاپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے
شیر جوان-ملکی کی آن -قوم کی شان https://t.co/r4tnO1Rdkf— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 31, 2020
مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں “شیر جوان” فورس میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔