مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے سرسے پاوں تک ہرشعبہ میں بحران پیدا کردیا ہے چاہے وہ آئینی بحران ہو سیاسی بحران ہوی معاشی بحران ہواور چاہے معاشرتی بحران ہو۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں ایسا معاشرتی بحران پیدا کردیا ہے کہ انہوں نے پوری قوم کا کلچر ہی بدل دیا ہے انہوں نے بدتمیزی کا ایک ایسا نیا کلچر متعارف کروایا ہے جو بہت افسوسناک ہے یہ ہماری روایت نہیں ہے اوریہ بدتمیزی کا کلچر ہماری روایات کے عین منافی ہے۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک نے وہ تباہی مچا دی ہے جو نہ پہلے کبھی دیکھی گئی اور نہ آئیندہ کبھی دیکھی جائیگی۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے کہ اس سے قوم کی جان چھوٹ گئی ہے اور ان شا اللہ آئیندہ کیلئے ہمیشہ سے جان چھوٹ گئی ہے۔