پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آج بتا ہی دیں کون بلیک میل کر رہا ہے؟ اور آپ بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی ذمہ داری عوام کو پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینا ہے۔
عمران صاحب آج بتا ہی دیں کون بلیک میل کر رہا ہے؟ اور آپ بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں
عمران صاحب آپ کی ذمہ داری عوام کو پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینا ہے
عمران صاحب آٹا، چینی اور پیڑول چوری پہ بھی قانونی پہلووں پہ غور کریں@pmln_org
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 25, 2020
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کا شکریہ ادا کریں جس کے منصوبوں پہ دو سال سے تختیاں لگا رہے ہیں۔ عمران صاحب اُس نواز شریف سے معافی مانگیں جس کی 5.8 فیصد ترقی کرتی معیشت کو تباہ کر دیا۔ اُس نواز شریف سے معافی مانگیں جس نے مہنگائی کی شرح کو 3 فیصد کیا اور آپ نے 13 فیصد کر دیا۔
مریم اورنگزیب نے مذید کہا کہ عمران صاحب کابینہ کا اجلاس چینی، آٹا، پٹرول چوری اور دو سال میں 13000 ارب کا قرضہ کہاں گیا اس پہ بلائیں۔