حکومتی وزرا کی نیندیں حرام کرنے پر شکریہ نواز شریف

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔

بلاول کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف سے کچھ دیر پہلے بات کی ہے اور ان سے خیریت دریافت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی دعوت دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اے پی سی میں ورچوئل شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں نوازشریف صاحب کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے


نواز شریف صاحب شرکت کریں یا نہ کریں لیکن اس ایک خبر نے عمران نیازی اینڈ کمپنی کی نیندیں ضرور اُڑا دی ہیں


نوازشریف نے اے پی سی کی کامیابی کیلئے بھرپو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں عوام کیساتھ ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکرمیثاق جمہوریت کوآگے لیکربڑھیں گے، ن لیگ نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایجنڈا کے مطابق حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تجاویز دیں گی، بلاول بھٹو کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کے دعوت نامے اپوزیشن جماعتوں کو پہنچا دئیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بیس ستمبر بروز اتوار اسلام آباد میں ہوگی جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x