اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری یقینی تھی
محترمہ مریم نواز نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کے بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!
آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020
اُنکا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ
اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب تو اندھوں کو بھی نظر آ رہا ہے کہ یہ احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے۔ جو مرضی کر لو ہم جھکنے والے نہیں
شہباز شریف صاحب کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک کیا گیا ہے آج انصاف کا ایک اورقتل ہوا، انتقام کی سیاست سے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچ رہاہے
بد ترین انتقام کا سامنا کیا لیکن نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا ۔
شہباز شریف آپ کو سلام 🙌🏻 pic.twitter.com/JZvbpyKUGC— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) September 28, 2020