پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سات روزہ دورے پرگلگت بلتستان پہنچ گئی ہیں۔ مریم نواز گلگت بلتستان میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی، وہ آج اسکردو سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔
مریم نواز گلگت بلتستان کے علاقوں گمبہ، غواڑی میں آج اور جمعہ کو اسکردو شہر میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قائدین سات نومبر کو بلتستان ڈویژن سے گلگت روانہ ہوں گے۔ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ ہوںگے۔
Onboard the plane to GB for PMLN election campaign Insha’Allah ☺️ pic.twitter.com/VLCTTO4WMV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 5, 2020