پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو نظریاتی اور پاکستان سے محبت کرنے والے جمہوریت پسند رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو نے اپنی پوری زندگی نظریاتی سیاست میں گزاری۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار
میر حاصل خان بزنجو نظریاتی، سیاسی و تاریخی شعور رکھنے اور پاکستان سے شدید محبت کرنے والے جمہوریت پسند رہنما تھے
— President PMLN (@president_pmln) August 20, 2020
شہباز شریف نے کہا کہ ان کی وفات وفاق پاکستان، جمہوریت اور ملک و قوم کے لئے بہت بڑا نقصان ہے وہ بلوچستان کے عوام کی ایک مقبول اور توانا آواز تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جا سکتا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔