پاکستان کی ترقی کے لئے عوام کی امید نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید نواز شریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کڑوڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی ایک جھلک،ایک مسکراہٹ سے کڑوڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں،اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے۔

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x