انہوں نے اپنے والد میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔ اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے۔
اللّہ نے بہت کم لوگوں کو ایسی قسمت سے نوازا ہے کہ ان کے دکھ پر کڑوڑوں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور ان کی ایک جھلک،ایک مسکراہٹ سے کڑوڑوں چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور اب سلامتی کے لیئے پاکستان کے عوام کی امید آپ ہیں۔اللّہ آپ کو صحت عطا فرمائے اور جلد اپنے گھر واپس لائے ❤️ pic.twitter.com/QrLKy7tLfU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 19, 2020
نواز شریف کی اپنے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ بارش کے موسم میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کی کچھ روز میں سرجری ہونی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں سرجری سے قبل روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی تاکید کی ہے۔