پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کا بیان ثبوت ہے کہ ان کا دماغ درست سمت میں کام نہیں کر رہا قومی ترقی 5.8 سے 0.4 فیصد پر لاکر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے، شرم آنی چاہئے۔
مریم اونگزیب نے کہا کہ 45 فیصد روپے کی قیمت کم کرنے کے باوجود ٹیکس ہدف پورا کرنے کی تاریخی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے، ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے باوجود بھی برآمدات مسلم لیگ (ن) کے آخری سال سے کم ہے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ دوسال میں 13000 ارب کا قرض لیا، ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، پھر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ سب کہتے ہوئے وزیر اعظم صاحب کو شرم آنی چاہئے۔