پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے.
Press conference of Mian Shehbaz Sharif on PTIs disasterour 2 year performance. https://t.co/6d73WINjEu
— PML(N) (@pmln_org) August 24, 2020
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر بہت افسوس ہے انہوں نے کہا کہ میرحاصل بزنجو ہمیشہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے. میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کوعوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دو سال میں مہنگائی اور بیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے.
Prices of Essential Food items PML-N (2018) vs PTI(2020) pic.twitter.com/xFlEcpmvbB
— PML(N) (@pmln_org) August 24, 2020