Hazara Motorway by Nawaz Sharif. Look at the quality- World class! From such high standards that were already impossible to match, to the historic incompetence & destruction that plagues 🇵🇰 today.
Video shot by some MNS/PMLN fan. Thank you 👏 pic.twitter.com/7HnQ8vV38B— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 24, 2020
کسی ملک کی ترقی کا دارومدار ان کے انفراسٹرکچر یعنی تعمیراتی ڈھانچے پر ہوتا ہے اور پوری دنیا میں سڑکوں کو اس کا بنیادی ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے جو کسانوں کو منڈیوں سے جوڑتا ہے جو تاجروں کو بازاروں سے جوڑتا ہے اور جو شہروں کو قصبوں سے جوڑتا ہے اور ترقی کا پہیہ چلتا رہتا ہے کیونکہ کارخانو ں کا مال دیہاتوں تک پہنچ جاتا ہے ۔اگر سڑکیں اور انفراسٹرکچر خراب ہو تو نا صرف صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلکہ ملک کی ترقی کا پہیہ بھی رک جاتا ہے ۔
اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف جو ایک صنعتکارفیملی سے تعلق رکھتے ہیں نے پاکستان کو جوڑنے کیلئے ایشیاء میں پہلا موٹروے بنایا اور پاکستان کو نا صرف آپس میں جوڑ دیا بلکہ پاکستان کے دفاع کو بھی اس موٹروے کے ذریعے نا قابل تسخیر بنایا اور موٹرویز پاکستانی ایئر فورس کے لئے مشکل وقت میں رن وے کا کام آئے گا ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ایئر فورس کے پائلٹس دنیا کے وہ پہلے پائلٹس ہیں جنہوں نے موٹروے پر طیاروں کی اڑان بھری اور یہ نظارہ پوری دنیا نے دیکھا کہ بغیر کسی ریڈار اور ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم کے پاکستانی ایئر فورس کے قابل فخر جوانوں نے کئی بار موٹرویز پر اڑان بھر کر اور دوبارہ بغیر کسی حادثے اور بغیر کسی مشکل سے جیٹ طیاروں کو موٹروے پر اتار دیا جو نا صرف پاکستان کے لئے خوش بختی کی علامت ہے بلکہ موٹروے پاکستان کے دفاع کے لئے بھی ایک موثر ہتھیار بن گیا ہے ۔
ملک میں موٹرویز کا جال بچھانے کا آغاز سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلی مرتبہ حکومت میں آنے کے بعد کیا تھا اور جب نواز شریف ملک کے تیسرے مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوگئے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں 1750کلو میٹر موٹرویز تعمیر کر کے پورے ملک کو موٹرویز کے ذریعے جوڑ دیا ۔ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا کیونکہ پانچ سال میں سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی سے لیکر ہزارہ تک موٹرویز کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے اربوں روپے کی بچت بھی کی۔ محمد نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کی بنیاد رکھی اور موٹرویز کا سیمبل بن گئے۔ نواز شریف ہی موٹرویز کے بانی ہیں۔