پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ لائحہ عمل نہ دیا تو لوگ اس حکومت سے نجات کے لئے خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ دیا تو عوام حکومت سے نجات کے لیئے خود سڑکوں پر نکل آئے گی: شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ قومی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت خود ہی کچھ نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، ایف اے ٹی ایف پر کوئی بھی بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔