پانچ سال میں جو کیا وہ 65 سال میں نہیں ہوا تھا

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کٹھن چیلنجز کے باوجود کامیابی حاصل کی اور آج ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

جب حکومت سنبھالی تو بہت سے مسائل درپیش تھے، دہشت گردی عروج پر تھی، عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کی عفریت کا سامنا تھا لیکن ہم نے تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود وہ منصوبے مکمل کئے جو کئی عشروں سے التوا کا شکار تھے۔ ہماری کارکردگی بعض لوگوں کا خواب بھی نہیں ہوسکتی۔ ہمارے دور میں بجلی کی پیداوار پر کام ہوا اور گیارہ ہزارمیگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی، ہماری حکومت نے 5 سال میں وہ کام پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں جو 65 سالہ دور میں نہیں ہوئے۔

پانچ سالہ دور میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ہر ممکنہ کوششیں کی گئیں، ہمارے خلاف دھرنے دیے گئے، ہمیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا، پاناما کا کیس ہوا، حکومت ختم کردی گئی مگر ہم نے ترقی کا سفر جاری رکھا آج پورے پاکستان میں طرح طرح کے منصوبوں پر سرعت سے کام جاری ہے۔

شہباز شریف نے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا، اسکول، یونیورسٹیاں، ہسپتال تعمیر کیے، عوام کسی بھی شہر میں چلے جائیں، انہیں پنجاب کے شہر الگ نظر آئیں گے، حقیقت یہ ہے کہ حکومت ِ پنجاب کے فنڈز سب سے کم سطح پر ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں سب سے زیادہ کام ہوئے۔

4.3 7 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x