ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے۔ حکومتی ارکان عجلت اور نااہلی سے کام کر رہے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ہماری ترامیم رد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہی ترامیم بل میں شامل کر کے پاس کروائی جا رہی ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں ایک سو اسی روز کیلئے گرفتار کرکے رکھا جاتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کو مشورہ دیا کہ اس قانون میں سے قومی احتساب بیورو کو نکال دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کالا قانون کہیں بھی موجود نہیں ہے جو یہاں بنایا جا رہا ہے، گرفتاری کے چوبیس گھنٹے میں نیب کی جانب سے تحریری وجہ فراہم کرنا ضروری ہے۔

حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے، نیب پاکستان کا کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو ایسے اختیارات دیں گے تو کوئی کاروباری شخص بھی اس بچ نہیں سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ اینٹی منی لانڈرنگ کی تفتیش نیب قانون کے تحت نہ کی جائے، یہ غلط تاثر ہے کہ اس ترمیم سے منتخب اراکین کو فائدہ ہوگا۔

5 3 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Prof Dr Muhammad Subhan Qureshi
Prof Dr Muhammad Subhan Qureshi
4 years ago

Agreed. Fundamental rights of the citizens of the beloved Homeland Pakistan must not be compromised for achieving unfair goals by the rulers.

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x