شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اور آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، تحریک چلے گی اور بھرپور طریقے سے چلے گی، نوازشریف جلد وطن واپس آکر اپوزیشن کی تحریک کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کا بوجھ ہر کوئی نہیں اٹھا سکتا، شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا رہے گا، ن لیگ میں سے ش نہیں نکلے گی۔
محترمہ مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول
سولہ اکتوبر – گوجرانوالہ
انیس اکتوبر – مالاکنڈ
بائیس اکتوبر – اسلام آباد
چھبیس اکتوبر – مظفرگڑھ
انتیس اکتوبر – نواب شاہ
تیس اکتوبر – عمر کوٹ
دونومبر – سرگودھا
چھ نومبر – فیصل آباد
دس نومبر – ساہیوال
تیئیس نومبر – ملتان
چھبیس نومبر – ہزارہ
تیس نومبر – بہاولپور