میاں نواز شریف کا دلیرانہ خطاب، اب ہمت دکھانے کا وقت ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کئی ایسے بھی ہیں جو بہت دیر سے سیاست کے میدان میں ہیں اور پاکستان کے عوام کی خدمت کا فریضہ اٹھایا ہوا ہے، آپ کے کندھوں پر ذمہ داری ہے۔

آپ بھی تو سوچتے ہوںگے کہ پاکستان کے اندر کیا ہوتا ہے کہ کبھی یہاں پر ایک نظام ہوتا ہے اور پھر اسے ختم کر کے دوسرا نظام آجاتا ہے، اس کے بعد تیسرا آجاتا ہے، یہ پاکستان کا آئین ہے جس کو آپ کئی مرتبہ پڑھ چکے ہوں گے، میں بھی پڑھ چکا ہوں، اس آئین کے مطابق نا پارلیمنٹ کو چلنے دیا جاتا ہے اور نا ہی عدلیہ کو چلنے دیا جاتا ہے اور نا پاکستان کے کئی دوسرے اداروں کو چلنے دیا جاتا ہے، ایسی طاقتیں ہیں جو اس پر مکمل طور پر حاوی ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کیا ضرورت تھی اقامہ کی، اگر ننانوے میں مارشل لاء نہ لگتا اور پاکستان سے باہر نہ بھیجا جاتا، بشمول ساری فیملی تو مجھے کسی جگہ کا اقامہ لینے کی کیا ضرورت تھی، وہاں رہنے کیلئے اقامہ لازمی تھا جو کہ سعودی عرب جانے کے فوری بعد بنوایا، اس کے بعد پاکستان میں مجھے سات سال آنے نہیں دیا گیا۔

میاں صاحب نے کہا کہ کسی بزدل آدمی کی ضرورت نہیں ہے اگر کوئی بزدلی کا مظاہرہ کرتاہےوہ اپنے گھر بیٹھ جائےاُسکے لیئےاس تحریک یا کسی اسمبلی میں بیٹھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ اب ہم اِس ظُلم اور نا انصافی کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں اور تب تک کھڑے رہیں گے جب تک ہم یہ جنگ جیت نہیں جاتے

اپنی فوج سے محبت

مُجھےاپنا فوجی بہت پیاراہے اورہماری فوج کا ایک بہت بڑا حصہ اپنے آئین کی وفاداری کرتاہے۔ لیکن صرف چند گِنے چُنےلوگ ہیں وہ ساری فوج کیلئےبدنامی کاباعث بنتےہیں۔

اُن فوجی افسران کی ہماری نظر میں کوئی عزت نہیں جو اپنےآئین سے وفادار نہیں۔

ہم کوئی گائیں، بھینسیں یا بھیڑ بکریاں نہیں ہم غلام نہیں کہ جس طرف لے جاؤ چلے جائیں۔ پہلے اگر ایسا ہوتا بھی رہا ہے تو آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم اپنی نسلیں دشمنوں کے حوالے کر کے نہیں جائیں گے۔

5 2 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x