ڈرپوک سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کا سامنا کر کے دکھائے

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مریم نواز نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعظم کو زائد المعیاد اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا اور ووٹ چوری کر کے نالائق حکومت کو ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، آج نہ پاکستان چل رہا ہے اور نہ کوئی حکومت چل رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا اور آج پوری دنیا نے پاکستان کی فلائٹس پر پابندی لگا دی ہے، آج ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ روز صبح خبر ملتی ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی، جب روٹی تیس روپےکی ہوگئی ہو تو عوام کیسے گزارا کریں گے، پچیس ہزار آمدنی والوں کو بجلی اور گیس کا پچاس ہزار بل آرہا ہے، وزیراعظم کا کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایل این جی دیر سے منگوائی گئی، ایل این جی تاخیر سے منگوانے کی وجہ سے عوام کا ایک سو با ئیس ارب روپے کا نقصان ہوا

مریم نواز نے مزید کہا کہ جعلی حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہسپتال نہیں بنایا، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے سات مریض دم توڑ گئے، بتایا جائے کہاں ہے وہ وزیراعظم جو سائیکل پرجاتا تھا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے لیکن وزیراعظم ایماندار ہے، بڑے بڑے دعوے کرنے والے کہاں گئے، جعلی ڈرپوک وزیراعظم عوام کے درمیان دو منٹ نکل کر دکھائے۔

ملکی جی ڈی پی منفی میں چلی گئی ہے لیکن کسی کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی، ڈھائی سال میں ملک کے قرضے آسمان پر پہنچ گئے لیکن بندہ تابع دار ہے، آج لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے، ادویات کی قیمتیں چھے سو گنا بڑھ گئیں، لیکن کسی کو کوئی تکلیف نہیں، کیونکہ بندہ تابع دار ہے، کشمیر مودی کی جھولی میں جاگرا اب کسی کوتکلیف نہیں ہوتی کیوں کہ بندہ تابعدار ہے

عمران خان کا نام آج سے تابعدار رکھ دینا چاہئے

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جعلی حکمران لاہور کے جلسے سےڈرے ہوئے ہیں، ایک ایک جلسے کے بعد تین، تین ہزار ایف آئی آر کٹتی ہیں، میں نے مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں ہوں گی، ارکان ایف آئی آرز کو ہار میں پرو کر گلے میں ڈال لیں

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x