ہزارہ موٹروے کا معیار دیکھیں – بین الاقوامی

ہزارہ موٹروے کا معیار دیکھیں – بین الاقوامی! اس طرح کے اعلی معیار کے منصوبوں سے مقابلہ کرنا پہلے ہی ناممکن تھا ،پی ٹی آئی کی تاریخی نااہلی نے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

کسی ملک کی ترقی کا دارومدار ان کے انفراسٹرکچر یعنی تعمیراتی ڈھانچے پر ہوتا ہے اور پوری دنیا میں سڑکوں کو اس کا بنیادی ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے جو کسانوں کو منڈیوں سے جوڑتا ہے جو تاجروں کو بازاروں سے جوڑتا ہے اور جو شہروں کو قصبوں سے جوڑتا ہے اور ترقی کا پہیہ چلتا رہتا ہے کیونکہ کارخانو ں کا مال دیہاتوں تک پہنچ جاتا ہے ۔اگر سڑکیں اور انفراسٹرکچر خراب ہو تو نا صرف صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلکہ ملک کی ترقی کا پہیہ بھی رک جاتا ہے ۔

اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف جو ایک صنعتکارفیملی سے تعلق رکھتے ہیں نے پاکستان کو جوڑنے کیلئے ایشیاء میں پہلا موٹروے بنایا اور پاکستان کو نا صرف آپس میں جوڑ دیا بلکہ پاکستان کے دفاع کو بھی اس موٹروے کے ذریعے نا قابل تسخیر بنایا اور موٹرویز پاکستانی ایئر فورس کے لئے مشکل وقت میں رن وے کا کام آئے گا ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ایئر فورس کے پائلٹس دنیا کے وہ پہلے پائلٹس ہیں جنہوں نے موٹروے پر طیاروں کی اڑان بھری اور یہ نظارہ پوری دنیا نے دیکھا کہ بغیر کسی ریڈار اور ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم کے پاکستانی ایئر فورس کے قابل فخر جوانوں نے کئی بار موٹرویز پر اڑان بھر کر اور دوبارہ بغیر کسی حادثے اور بغیر کسی مشکل سے جیٹ طیاروں کو موٹروے پر اتار دیا جو نا صرف پاکستان کے لئے خوش بختی کی علامت ہے بلکہ موٹروے پاکستان کے دفاع کے لئے بھی ایک موثر ہتھیار بن گیا ہے ۔

ملک میں موٹرویز کا جال بچھانے کا آغاز سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلی مرتبہ حکومت میں آنے کے بعد کیا تھا اور جب نواز شریف ملک کے تیسرے مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوگئے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں 1750کلو میٹر موٹرویز تعمیر کر کے پورے ملک کو موٹرویز کے ذریعے جوڑ دیا ۔ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا کیونکہ پانچ سال میں سابقہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی سے لیکر ہزارہ تک موٹرویز کو مقررہ مدت میں مکمل کر کے اربوں روپے کی بچت بھی کی۔ محمد نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کی بنیاد رکھی اور موٹرویز کا سیمبل بن گئے۔ نواز شریف ہی موٹرویز کے بانی ہیں۔

ہزارہ موٹروے بھی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور 2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)نے اپنے منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد ہزارہ موٹروے تعمیر کی جائے گی اور عوام کا دیر ینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔

5 3 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x